تازہ ترین

سانحہ مچھ کے شہدا کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں دھرنے جاری

سانحہ مچھ میں شہیدہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کراچی کے چھ مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔  نمائش ، ناگن چورنگی، گلستان جوہر کامران چورنگی، نیپا، ملیر سٹی ،شارع فیصل اسٹارگیٹ اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام دھرنے جاری ہیں۔۔احتجاج کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کیپری سینیما سے گرومندر جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔شہریوں کوریڈور تھری اور سولجر بازار کا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب بھی دھرنا جاری ہے۔ گلستان جوہر میں کامران چورنگی جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہیں ترجمان پی آئی اے نے تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کے وقت رکھ کر ائیرپورٹ پہنچیں تاکہ پروازیں بروقت روانہ ہوسکیں، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مسافر بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں دوسری جانب شہر میں جاری احتجاج کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے دیگر افسران کیساتھ شہر کا دورہ کیا اور شہر میں جاری احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کی ہدایت کی انکا کہنا تھا کے تمام علاقوں میں ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے کوشش ہے کہ ٹریفک کو متبادل روٹ فراہم کرکے روانی برقرار رکھی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close