تازہ ترین

ایم کیو ایم لسانی سیاست کرکے نفرت پھیلانے کی سازش کررہی ہے،سعید غنی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر اس شہر اور صوبے میں لسانی اور تعصب پر مبنی سیاست کرکے یہاں نفرتیں پھیلانے کی سازش کررہی ہے۔ سندھ بھر میں عوامی مسائل کی بجائے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی آڑ میں مظاہرے کرکے اپوزیشن نے ثابت کردیا ہے کہ انہیں عوام اور ان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کو واضح طور پر اپنی شکست نظر آرہی ہے اور وہ اس ہار کو چھپانے کے لئے اس شہر کو لسانیت کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔ ایک پار پھر نالائق اور نالائق وفاقی حکومت نے کراچی کے شہروں پر بجلی کے فی یونٹ میں 3.76 روپے اضافی کردیا ہے، جس سے اس ماہ کراچی کے شہریوں کو سوا سات ارب روپے سے زائد کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ 10 دسمبر کو ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے تحت مہنگائی، بے روزگاری، گیس اور بجلی سمیت وفاقی حکومت کی دیگرنالائقیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز سمدھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ آج کراچی میں صورتحال یہ ہے کہ صوبہ سندھ جو آئین کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے کے تحت پوری گیس حاصل کرنے کا حق ہے وہاں گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور یہاں اب وہ دور آگیا ہے کہ لوگ لکڑیوں اور کوئلے کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نالائق وفاقی حکومت نے ایل این جی کی درآمد کی اور سب سے زیادہ پنجاب جہاں گیس کی قلت ہے وہاں کے صنعتکاروں کو 9 ڈالر جبکہ سندھ کے صنعتکاروں کو 15 ڈالر کی فراہم کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم جو اپنے آپ کو شہری علاقوں کی وارث اور ٹھیکیدار بتاتی ہے اور اسی ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اضافہ پر اضافہ کئے جانے پر 4 بار حکومت سے علیحدگی اختیار کی آج عالمی منڈی میں اس وقت کے مقابلے نصف قیمت ہونے اور پاکستان میں قیمتوں کے بے تحاشہ اضافے پر آج صرف وزارتوں کے مزے لینے کے لئے خاموش ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج کراچی سمیت صوبے بھر میں گیس کا بحران ہے۔ بجلی کی قیمتوں سمیت مہنگائی نے اس ملک کے عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن وہ خاموش ہیں، کیونکہ ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتیں عوامی ووٹوں کی نہیں بلکہ کسی اور کے کاندھوں پر بیٹھ پر اسمبلیوں میں آتی ہے اور انہیں عوام میں جانا نہیں ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہی ایم کیو ایم جو اپنے آپ کو کراچی سمیت شہری علاقوں کی وارث قرار دیتی ہے، اس نے مردم شماری سمیت سندھ دشمن قوانین کو جوائنٹ سیشن میں منظور ہوئے اس کا حصہ بنی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close