تازہ ترین

جگہ جگہ کھدائی، شہریوں کی جان پر بن آئی

جگہ جگہ کھدائی، شہریوں کی جان پر بن آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ تین ہٹی سے گرومنڈ تک ترقیاتی کام، ٹریفک کی روانی متاثر

تین ہٹی سے گرومندر تک سیوریج اور پانی کی لائن ڈالنے کا کام شہریوں کے لئے درد سر بن گیا، جگہ جگہ کھدائی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جبکہ دھول مٹی سے شہریوں کے لئے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا، تین ہٹی سے گرومندر تک سیوریج اور پانی کی لائن ڈالنے کا تاخیر کا شکار ہو گیا انتظامیہ نے سڑک کی کھدائی تو کر دی لیکن گڑھوں کو بھرنا بھول گئی

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھول مٹی اور آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہے

شہریوں کا کہنا تھا کہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ٹریفک حادثات معمول کا حصہ بن چکے ہیں

عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ سڑک کا کام جلد سے جلد مکمل کریں تا کہ شہریوں کی پریشانی ختم ہوسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close