تازہ ترین

عمران خان کو بالاخر گرفتار ہی ہونا ہے، وفاقی وزیرداخلہ

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟،راناثناء اللہ،،، بچہ بچہ جانتا ہے کہ محمد خان بھٹی کی بات 100 فیصد درست ہے، وزیرداخلہ،،،

وفاقی وزیر داخلہ اوررہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کا کہنا ہے عمران خان کو بالاخر گرفتار ہو ہی جانا ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کااپنے ایک بیان میں کہناہے جو پنجاب میں حکومت بنائے گا وہ عام انتخابات کے نتائج کو بھی ڈکٹیٹ کرے گا ،یہ تینوں صوبوں کے ساتھ زیادتی ہوگی،بچہ بچہ جانتا ہے کہ محمد خان بھٹی کی بات سو فیصد درست ہے، اگر کوئی تحقیقات کرنا چاہے تو وہ ازخودنوٹس سے بھی ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے تحفظات پر پارلیمنٹ میں بات کرنا اور قرارداد پیش کرنا، ان کا سیاسی اور آئینی حق ہے، پارلیمنٹ میں آج اس پر بات ہوگی، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ حرف آخر نہیں، وہ اس پر نظر ثانی کرسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close