تازہ ترین

واٹس ایپ پر موجود ڈیٹا فیس بک سے شئیر کرنے کے معاملے کی عدالت میں گونج

سندھ ہائی کورٹ میں واٹس ایپ ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے اٹارنی جنرل ، وزارت آئی ٹی اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔ واٹس ایپ پر موجود ڈیٹا فیس بک سے شئیر کرنے کے معاملے کی عدالت میں گونج سنائی دی، سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کے واٹس ایپ ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ دینا بھر میں پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن قوانین موجود ہیں تو یہاں کیوں نہیں؟ اگر قوانین بنانے ہی ہیں تو پھر تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے جسے حکومت کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا، جسٹس امجد سہتو نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ ڈیٹا فیس بک سے شئیر کررہا ہے اور پھر ڈیٹا پبلک ہوسکتا ہے عدالت نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن قوانین نہ بنانے پر وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، وزارت آئی ٹی اور دیگر سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close