تازہ ترین

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا بلدیہ عظمیٰ کے لیز کیسزروکنے کا حکم، نوٹی فکیشن جاری

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا بلدیہ عظمیٰ کے لیز کیسزروکنے کا حکم، نوٹی فکیشن جاری،،، کچی آبادی ، اورنگی ٹاون اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تمام لیز کیسز تاحکم ثانی بند رہے گی، نوٹی فکیشن

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے مقررہ طریقہ کے بغیر بھیجے گئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لیز کیسز کو روکنے کا حکم دے دیا۔کچی آبادی، اورنگی ٹاؤن اور لینڈ پارٹمنٹ سے متعلق تمام لیز کیسز پر تا حکم ثانی پابندی رہے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لینڈ لیز کیسز کے لئے مقررہ طریقہ کار اختیارنہ کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ جن کیسز کو روکا گیا ہے ان میں متعلقہ قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کو اختیار نہیں کیا گیا۔لیز کیسز پر پابندی اراضی کے معاملات کو قانونی دائرے میں لانے کے لئے عائد کی ہے۔افسران اس حوالے سے جاری ہونے والی ہدایات کی تعمیل یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close