نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا ,چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ
نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا،،،،، حریف ٹیم کا کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،،، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ورچوئل پریس کانفرنس،،،
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہےکہ نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا،حریف ٹیم کا کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ٹرائی اینگولر سیریز کا آپریشن موجود ہے، ہم نے تیاری شروع کردی ہے۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتےہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکہ یہ بتانا مجھے خود اچھا نہیں لگتا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت کتنے دباو میں ہے، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دیکھ لیا تھا مگر انھوں نے مدد نہیں کی، زمینی حقائق نہ سمجھے پر بہت افسوس ہوا ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں متحدہ ہوکر دنیا کو ایک مثبت پیغام دینا ہے، آئی سی سی کےفورم پر ایسے معاملات کا حل ڈھونڈیں گے، ان کا کہنا تھاکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئی تو پلان بی ہوگا، ٹرائی اینگولر سیریز کا آپشن موجود ہے، کل وزیراعظم عمران خان سے کرکٹ ٹیم کی ملاقات ہوگی، ان کا کہنا تھاکہ مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اپنے حساب سے گول پوسٹ بدل دیا جاتا ہے یہ دہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔