تازہ ترین

کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی ریفرنڈم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا مرکزی ریفرنڈم کیمپ کا دورہ، ووٹ بھی کاسٹ کیا
جماعت اسلامی کا بلوں میں یوٹیلٹی ٹیکس اور ٹی وی لائسنس فیس سمیت دیگر ٹیکسوں کے خلاف ریفرنڈم عوامی حمات میں جاری ہے، حافظ نعیم
کراچی کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی
سندھ حکومت نے وسائل پرقبضہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، حافظ نعیم
عوام سے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، سڑکوں کی حالت ٹھیک نہیں، حافظ نعیم
میونسپل چارجز کے الیکٹرک بلوں میں کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم
ہم ملین کی تعداد میں عوامی ریفرنڈم کروائیں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی
ریفرنڈم کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
——————————————————————————————————————————————–

 کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی ریفرنڈم جاری ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں قائم مرکزی ریفرنڈم کیمپ کا دورہ کیا اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی یوٹیلٹی ٹیکس اور ٹی وی لائسنس فیس سمیت دیگر ٹیکسوں اور جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر اضافی وصولیوں کے خلاف ریفرنڈم عوامی حمایت میں جاری ہے، کراچی کے عوام اور تاجر برادری کے ریفرنڈم میں حصہ لینے پر شکرگزار ہیں، ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں جس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے جنہوں نے وسائل پر قبضہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، ان کا کہنا تھاکہ اگر کے الیکٹرک میونسپل چارجز وصول کرے گا تو کے ایم سی کیا کرے گا؟،موٹر وہیکل ٹیکس عوام سے وصول تو کیا جاتا ہے لیکن کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ میونسپل چارجز کے الیکٹرک کے بلوں میں کسی صورت قبول نہیں۔ ہم ملین کی تعداد میں عوامی ریفرنڈم کروائیں گے اور ریفرنڈم کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close