تازہ ترین

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر مزید ستم

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر مزید ستم
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع
انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس لسٹ چیک کرے گی،نوٹیفکیشن

 مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر مزید ستم،کمشنرکراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع ہوگیا جس میں انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس لسٹ چیک کرے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے، ہول سیل188روپے اور ریٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ، چینی کی ہول سیل قیمت123روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 130روپے کردی گئی،اسی طرح ایکس فلور مل آٹا 120روپے، ہول سیل123روپے اور ریٹیل 128روپے، فائن ایکس فلور مل آٹا 130روپے، ہول سیل 133روپے اور ریٹیل 138روپے ، چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے مقررکی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق بکرے کے گوشت کی قیمت سترہ سو، بکری کا گوشت چودہ سو پچاس اور دنبے کا گوشت پندرہ سو نوے روپے فی کلو مقرر کیا گیا،زندہ فارمی مرغی کی قیمت تین سو چھیاسٹھ روپے، ہول سیل تین سو اٹہتراور ریٹیل تین سو چھیاسی روپے اور مرغی کے گوشت کی قیمت پانچ سو اٹھانوے روپے فی کلو مقرر کی گئی،کریانہ اور بیکری آئٹمز کی اشیاء کی قیمتوں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close