تازہ ترین

ن لیگ کے دوست ذرا سا پانی پی لیں، حوصلہ رکھیں، بلاول بھٹو زرداری

ن لیگ کے دوست ذرا سا پانی پی لیں، حوصلہ رکھیں، بلاول بھٹو زرداری,  نہیں جانتاایک جماعت اتناسخت فیصلہ کیسےلےرہی ہے، پی پی چیئر مین

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دوستوں سے درخواست ہے ذرا سا پانی پی لیں، حوصلہ رکھیں، مریم نواز سمیت دیگر لوگ پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کررہےہیں  مسلم لیگ ن سے بالکل توقع نہیں تھی کہ سینیٹ میں امیدوارکی ہار کے بعد خان صاحب جیسا ردعمل دے، سلیکٹڈ کالفظ میں نےدیاہےتومیں جانتاہوں وہ کس پراستعمال ہونا بنتا ہےکس پرنہیں،کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ نہیں جانتاایک جماعت اتناسخت فیصلہ کیسےلےرہی ہے، ہماری جماعت کےکچھ اراکین کومحسوس ہواکہ پیپلزپارٹی کودیوارسےلگایاجارہاہے، ن لیگی دوستوں سےدرخواست کرتاہوں کہ حوصلہ رکھیں،نہیں چاہتےکہ پی ڈی ایم کوکوئی نقصان ہو، پارلیمنٹ کےاندراورباہرحکومت کوٹف ٹائم دیں گے،چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کہنےکوبہت کچھ ہے لیکن یوسف رضاگیلانی کاسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکاعہدہ سبنھالناخوش آئندہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close