تازہ ترین

ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بیک وقت دو عہدوں کا چارج دینے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت،

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کو بیک وقت دو دو عہدوں کا چارج دینے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت،عدالت نے چیف سیکرٹری ، سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجنوری کے2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔  سندھ ہائیکورٹ میں ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کو بیک وقت دو دو عہدوں کا چارج دینے کے خلاف درخواست سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت درخواست گزار محمود اختر نقوی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محکمہ بلدیات جبکہ کمشنر بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ہےسپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر پوسٹنگ اور افسران کو اضافی چارج دینا غیر قانونی قرار دیا تھا،ایڈمنسٹریٹر کراچی کو غیر قانونی طور پر کمشنر کراچی کا اضافی چارج دیا گیا ہےایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی سے کمشنر کراچی کا اختیار واپس لینے کا حکم دیا جائے، جس پر جسٹس ندیم اختر نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کیوں اضافی چارج دیا گیا ہے؟کیا صوبے میں کوئی اور قابل افسر نہیں ہے جسے کمشنر کراچی لگا دیا جائے، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجنوری کے2ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close