تازہ ترین

افغانستان پربین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے، دیرپا ہمہ جہتی تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں، افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات کی اہمیت اور ضرورت ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دینے کی خواہش کااظہار کیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کی تعریف اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کیکرداراوربارڈرمینجمنٹ کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close