تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق جو فیصلے کیے ان سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں، پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق جو فیصلے کیے ان سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہااپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے، پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق جو فیصلے کیے ان سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے اور انہوں نے فیصلہ سنا دیا ہے، بلاول صرف دکھاوے کے لیے ہیں، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس نے واضح کردیا کہ ان کی اور پی ڈی ایم کی راہیں جدا جدا ہیں، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے بیانیے کے بخیے ادھیڑ دیے، انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close