تازہ ترین

13 دسمبرکوہونےوالےلاہورکے جلسےسےحکمرانوں کا خاتمہ ہو جائےگا

ہمیں کوئی مارےگاتو خاموش نہیں بیٹھیں گے, دن رات ایک کرکےلاہوراوراسلام آباد کامعرکہ سر کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کہتےہیں تیرہ دسمبرکوہونےوالےلاہور کےجلسےسےحکمرانوں کاخاتمہ ہوجائےگا،دن رات ایک کرکےلاہوراوراسلام آباد کامعرکہ سر کرنا ہے ملتان میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےسربراہ جےیوآئی ف مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ تیرہ دسمبرکولاہورمیں ٹاکراہوگا،ملتان میں تشدد کےخلاف جمعہ اور ہفتہ کوملک بھرمیں احتجاج ہوگا،موجودہ حکمران دھاندلی سےاقتدارمیں آئے، پہلےروزسےانتخابات کوتسلیم نہیں کیا،انہوں نےکہاکہ ہمیں کوئی مارےگاتو خاموش نہیں بیٹھیں گے،گزشتہ ایک ہفتے سےحکومت نےملتان کی شاہراؤں کو بند کردیاتھا،پیپلزپارٹی کومبارکباد دیتاہوں کہ آج کااجتماع پیپلزپارٹی کےیوم تاسیس کی مناسبت سےہورہاہے،نااہل حکمرانوں اوراہل ملتان کومبارکباد پیش کرتاہوں،تمارےتخت کوگرانےمیں بھی اسی طرح فاتح ہوں گے،انہوں نےکہاکہ کل پریس کانفرنس میں صرف ایک ڈنڈادکھایاتھاپھردم دماکربھاگ گئےتھے،اگر ان میں رتی بھرشرم،غیرت ہوتوچلوبھرپانی میں ڈوب مرنا چاہیے،یوسف رضا گیلانی کےبیٹوں پرتشدد اورہمارے کارکنوں کومختلف اضلاع میں گرفتارکیاگیا، انہوں نےکہاکہ اگرہم جلسہ نہیں کریں گےتوغریب کی آوازکون بنےگا،آپ دھاندلی سےاقتدارمیں آئے،لاہورکےجلسے سےان کاجنازہ نکلےگا،جب تک گیدڑ ملک نہیں چھوڑےگا،ہم اس کاپیچھا کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close