تازہ ترین

اسلام آباد:وفاقی وزراء شبلی فراز،فواد چوہدری اور فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے،یہ منتخب حکومت کو غیر جمہوری طریقے سےگرانے کی تجویز دے رہے ہیں۔ شبلی فرازکا فیصل واوڈاور فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید کی گئی، اپوزیشن کو ان کے کیسز میں آسانیاں مل جائیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا اپوزیشن لیڈر ان کے چچا ہیں، استعفے مریم مانگ رہی ہیں، الیکشن چوری ہونے کے الزام لگائے، دھاندلی ہوئی تو پھر الیکشن کمیشن کیوں نہیں گئے ؟ انہوں نے اقتدار کی بھوک میں رونا دھونا مچایا ہوا ہے، مریم نواز نے کونسی جدوجہد کی ہے کہ انہیں لیڈر مانا جائے،فواد چوہدری بولے لاڑکانہ کا جلسہ پیپلزپارٹی کیلئے شرم اور ن لیگ کیلئے عبرت کا نشان ہے،ان کو شرم نہیں آتی کہ جب یہ خود اقتدار میں تھے تو کیا کرتے رہے،مریم اور بلاول زندگی کی پہلی نوکری بطور وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close