تازہ ترین

حکومت کاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصداضافے کااعلان

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہؤں کی تفریق ختم کرنے کیلئے حکومت نے یکم مارچ سے مزید پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے انیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کیلئے ڈسپیرٹی الاؤنس میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے مجموعی طور پر دو سالوں میں چالیس فیس ڈسپیریٹی الاونس کا اضافہ کردیا گیا ،پچھلے سال پچیس فیصد اب مزید پندرہ یعنی موجودہ تنخواہ میں اب مزید پندرہ فیصد اضافہ یکم مارچ سے ہوجائیگا ۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں پہلی مرتبہ چند وفاقی سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ملازمین کی تنخواہوں کو دگنا کیا گیا جس میں بعد میں قومی اسمبلی، سینٹ ، پی ایم آفس ، صدارتی سکریٹریٹ، نیب ایف آئی اے ، ایف بی آر سمیت درجنوں ادارے شامل ہو گئے تاہم پاکستان سیکرٹریٹ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا اس تفریق پر سب سے پہلے سرکاری ملازمین کا مظاہرہ نواز شریف دور میں ہوا جبکہ تبدیلی سرکار کے دور میں اس ناانصافی کیخلاف پاکستان سیکریٹریٹ کی باقاعدہ تالا بندی کی گئی جس پر گزشتہ سال حکومت ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر مجبور ہوئی اب دو سالوں میں چالیس فیصد اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو کم کیا گیا ہے تاہم ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ساٹھ فیصد تفریق کو ختم کرنے کیلئے حکومت جلد اقدامات کرے،وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اور ان کے سکیل پروموشن سمیت تمام مسائل حل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close