تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ میں 3غیر ملکیوں کے اغوا اور گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں 3غیر ملکیوں کے اغوا اور گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت, عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈیشنل آئی جی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ میں تین غیر ملکیوں کے اغوا اور گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ، عدالت نے اے آئی جی کراچی سمیت ایس ایس پی جنوبی کو ریکارڈ سمیت گیارہ فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،  دوران سماعت پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی کے آفیشل واٹس ایپ سے غیر ملکیوں کے اغوا کی گذری تھانےکو اطلاع دی گئی تھی ایف آئی ار کے مطابق ایگوجی سے قبل دو اور نائیجیرن ایمک اور لکی بھی پہلے ہی ڈیفنس کے بنگلو میں موجود تھےحاجی اسلم نامی شخص کراچی ایئرپورٹ سے ایگوجی سیمیوئل کو اپنے ساتھ لے گیا تھا عدالت نے تمام دلائل سننےکے اے آئی جی کراچی سمیت ایس ایس پی جنوبی کو ریکارڈ سمیت گیارہ فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close