تازہ ترین

ہارون آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کا تودہ گرگیا

مٹی کا تودہ گرنے سے چار مزدور دب گئے

ہارون آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کا تودہ گرنے سے چار مزدور دب گئے، ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ تین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کےٹوئنٹی ون نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ کچھی والا دوسو گیارہ آر میں کنویں کی کھدائی کےدوران پیش آیا، واقعے کی اطلاع پر مقامی افراد اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بھائی مشینری کی مدد سے مزدوروں کو باہر نکال لیا گیا، جاں بحق مزدور کی شناخت مقبول نے نام سے کرلی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close