تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کےلیے اچھی خبر.پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیادرکھا جائے گا

کراچی کے شہریوں کےلیے اچھی خبر، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملیر ایکسپریس وےکاد ورہ کریں گے۔اور منصوبے کے حوالے سے بریفنگ لیں گے ۔ ملیر ایکسپریس وے کا اسی ماہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سنگ بنیاد رکھیں گے۔  ۔۔ ملیرایکسپریس وے انتالیس کلومیٹرطویل خوبصورت روڈ ہوگا، جس کی لاگت ستائیس ارب روپے سے زائد ہے، یہ ملیر ندی کی بائیں کنارے تعیر کیا جائے گا، اور ہائی اسپیڈ ٹال ایکسپریس وے ہوگا۔ملیر ایکسپریس وے چھ لین روڈ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملیرایکسپریس وے شہر کراچی کے ٹریفک مسائل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کی اسپیڈ ڈیزائن سو کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ملیرایکسپریس وے کا آغاز کورنگی روڈ ڈی ایچ اے کریک ایوینیو سے ہوگا،یہ جام صادق پل، شاہ فیصل کالونی روڈ، فیوچر کالونی سے کاٹھوڑ تک جائے گا۔ اس پر پیدل چلنے والوں کیلئے 9 کراسنگ مقامات ہونگے۔ یہ منصوبہ سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر شروع کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close