تازہ ترین

عدلیہ میں زیادہ سے زیادہ جمہوری اقدار لائیں گے، چیف جسٹس پاکستان

وکلا کو کسی بھی طرح پُرتشدد نہیں ہونا چاہیے

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں زیادہ سے زیادہ جمہوری اقدار لائیں گے، اور اُسی اقدار کے تحت آگے بڑھیں گے، جب سے جج بنا ہوں میرے سامنے کسی وکیل نے قانونی کتاب نہیں کھولی جسٹس گلزار احمد نے لاہور میں پنجاب بار کونسل میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے ہم نئے راستے نکال رہے ہیں، وکلا اور ججز کے درمیان جو فاصلہ تھا کافی حد تک کم کردیا ہے، وکلا کو کسی بھی طرح پُرتشدد نہیں ہونا چاہیے، جج صاحبان سے لڑنے کی کوئی ضرورت نہیں، وکلا اور جج کے درمیان معاملات پر دونوں کو اعتماد میں لیکر عملی جامہ پہنایا جاتا ہے، وکلا کی مشاورت سے ججز کے بہت سے معاملات درست کیے ہیں، باہمی مشورے سے مزید ججز بھرتی کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close