تازہ ترین

اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،وزیراعظم

اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا ، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کہتےہیں اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا جو کے غریب عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو سکے گا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی ٰسطح اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اسمگل تیل کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے، اس وقت ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان کاکہناتھاکہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا جو کے غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکے گا،انہوں نےکہاکہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close