اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں,وزیراعظم
اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں, وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن رہنماوں کو پیش کش
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں تو وہ استعفیٰ دینے کو تیار ہیں وزیراعظم نے یہ بات اپنی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہی، اس دوران اپوزیشن کے استعفوں کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا ذکر بھی ہوا، وزیراعظم نے اپوزیشن کو اپنے استعفے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو وہ استعفیٰ دینے کو تیار ہیں، استعفیٰ دینے کے لیے ہمت و جرات چاہیے جو اپوزیشن میں نہیں، اگر ان میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے