تازہ ترین

اولیاؤں کی سرزمین پر ملک دشمنوں کا ایجنڈا ایک بار پھر مسترد ہوگیا

پی ٹی آئی کراچی کےصدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ موروثی اور خاندانی سیاست کا عملی مظاہرہ کل عوام نے ملتان میں دیکھا، اولیاؤں کی سرزمین پر ملک دشمنوں کا ایجنڈا ایک بار پھر مسترد ہوگی

گزشتہ روز ملتان میں پی ڈی ایم جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے پاکستانیوں کو موروثی سیاستدانوں کے خلاف باشعور بنایا، سندھ کے وزراء سازش کے تحت ملتان میں کورونا پھیلانے پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ اپنی وزارتوں میں ناکام صوبائی وزراء ملتان میں فاتح بن کر گھومتے رہے،پی ڈی ایم کے نصیب میں این آر او کے لیے مارے مرے پھرتے رہنا ہی ہے، خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار اور کشمیر کمیٹی کے حصول کے لیے دیوانہ وار گھوم رہے ہیں، مولانا کی سیاست انتشار اور اقتدار کے گرد ہی گھومتی ہے،پاکستانی قوم ان لٹیروں کا ہر فورم پر گھیراؤ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close