تازہ ترین

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، اپوزیشن منتوں پراتر آئی ہے فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور اپوزیشن ترلے منتوں پر آگئی ہے ،تحریک انصاف جمہوری جماعت اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان کی وجہ سے اپوزیشن کی چائے کی دکان چل پڑی ہے، یہ جو مرضی کرلیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگااور وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،عوامی خدمت کی بنیاد پر اگلے پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہوں گے۔ اتوار کی سہ پہر میاں ٹرسٹ ہسپتال فیصل آباد کے دورہ اور ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ آج آصف زرداری اور شہباز شریف عمران خان کی طرف سے احتساب کے خوف سے ان ان لوگوں کے دروازوں پر جاکرمنتیں ترلے کر رہے ہیں جنہیں اپنے اقتدار کے دور میں یہ لوگ ملنا اور سلام تک لینا پسند نہیں کرتے تھے اور یہی وہ شہباز شریف تھے جو کہتے تھے کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر اس سے لوٹی ہوئی رقم نکلواؤں گا اور گھسیٹ کر چوراہوں میں لٹکاؤں گامگر آج یہی لوگ اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ پیٹ ملا اور انتہائی ڈھٹائی سے پیا ر کی پینگیں بڑھا رہے ہیں اور یہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے اپوزیشن کی چائے کی دوکان چل پڑی ہے حالانکہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جب احتساب کا عمل شروع ہوگا تو یہ سارے چور لٹیرے اکٹھے ہو جا ئیں گے اور وہی ہورہا ہے لیکن عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ یہ جو مرضی کرلیں ان کو کوئی ڈھیل یا ڈیل نہیں ملے گی اور نہ ہی احتساب کا عمل رکے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور زرداری ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں تھے لیکن اب یہ سب اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں مگر حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں اور نئے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ادھر ادھر منتیں ترلے کرنے کی بجائے 16 ارب کے اکاؤنٹس اور ساڑھے 7ارب کی ٹی ٹیوں کا حساب دینے کیلئے ایف آئی اے میں پیش ہونااور انہیں جواب دینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close