تازہ ترین

جوباہر بیٹھ کرملک دشمن بیانیہ دے اس کی بات پرکون یقین کرے گا

وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جوباہر بیٹھ کرملک دشمن بیانیہ دے اس کی بات پرکون یقین کرے گا اور(ن) لیگ نے اداروں سے ٹکرا کراپنی سیاست کو دفن کیا ہے   اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زندگی میں پہلی بارشفاف الیکشن دیکھا، گلگت بلتستان انتخابات سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی اس ماہ کے آخرمیں گلگت بلتستان میں دوتہائی اکثریت ہوگی، چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے کہا جوحلقہ کھولنا چاہیں کھولیں گے،شیخ رشید نے کہا کہ سیاست اپنا راستہ خود بناتی ہے، بند گلی میں داخل ہونا عقلمندی نہیں، آپ آئندہ سال بھی رورہے ہوں گے کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنا لی، اپوزیشن شوق سے جلسے کریں، کورونا کی صورتحال کا پتا چل جائے گا، پی ڈی ایم لوگوں کو کورونا سے نہیں بچانا چاہتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close