تازہ ترین

وفاقی وزیر اسد عمر کی کنوینئر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول سے ملاقات

وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں وفد کی کنوینئر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مردم شماری پچھلی حکومت کے دور میں ہوئی، ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے جلد دوبارہ مردم شماری کی نوید سنادی، پی ٹی آئی رہنماوں نے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے بہادرآباد میں ملاقات کی ، بعد میں میڈیا ٹاک کے دوران ،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں مردم شماری پر ہر بار سوالات اٹھتے ہیں، خصوصاً کراچی میں مردم شماری پر تحفظات ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر کرائے جائیں ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری ہم نے نہیں بلکہ گزشتہ حکومت نے کروائی تھی، اس سلسلے میں چاروں صوبوں سےشکایات موصول ہوئی تھیں لیکن گزشتہ حکومت نے عوامی تحفظات کے باوجود مردم شماری کے مسئلے پر کچھ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں مردم شماری کے نام پر اپنی سیاست چمکارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close