تازہ ترین

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں ، سربراہ پاک فوج

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں ، سربراہ پاک فوج , نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہیں اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کے د وران آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی صرف اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں، اس کا مقصد وقت کےساتھ مختلف محرکات کا مقابلہ کرنا ہے ، موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے، اور سیکیورٹی خطرات کے باوجود دفاع پر کم خرچ کررہا ہے، جارحیت پسند پڑوسی سے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا، کیونکہ سیکیورٹی اخراجات بڑھانے کے لیے انسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے، خطے میں قیام امن سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے، پاکستان کی جیو پولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے، علاقے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی، اور تمام ممالک امن سے رہ سکیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close