تازہ ترین

کراچی میں پی سی ہوٹل کی چھت گرگئی،ایک شخص جاں بحق3زخمی

کراچی میں فائیو اسٹار ہوٹل پی سی کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ریڈ زون میں واقع معروف پی سی ہوٹل کا اندرون حصہ گرِ گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب چھت پر تقریب جاری تھی۔ہوٹل نے فوری طور پر تمام دروازے بند کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی بڑھا کر عام افراد کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 2 زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ہوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر تمام ریسٹورنٹس کو بند کر کے وہاں ٹھہرے ہوئے افراد کو کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں فائیو اسٹار ہوٹل ہوٹل پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمی ہونے والے افرادکو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق ہوٹل کی لابی کی فالس سیلنگ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک مرد اور دوخواتین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈاکٹرشاہد رسول کا کہنا ہیکہ جاں بحق دونوں افراد ہوٹل کے ملازم ہیں ، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے ، تینوں افراد کو ملبہ گرنے سے زخم آئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ بتایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close