تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی نماز پڑھتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان کی نماز پڑھتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہاؤس میں نماز پڑھتے ہوئے دکھائی دیئے ۔

تصویر کے کیپشن میں عمران خان نے لکھا کہ میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت سے نوازا ہے اور وہ نعمت یہ ہے کہ اس نے مجھے خوف سے آزاد کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے ان میں ناکامی کا خوف، موت کا خوف، روز کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف ہے ۔ عمران خان کی اس تصویر کو ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close