تازہ ترین

کورونا کی وبا سے پسماندہ ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے,عمران خان

وباء کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے

کورونا کی وبا سے پسماندہ ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ،،، وباء کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے،،،، وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس سےخطاب

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے پسماندہ ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، وباء کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے اقوام متحدہ کے زیراہتمام تجارت وترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے سیشن سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ کورونا بلاتفریق امیر اور غریب سب کو متاثر کررہا ہے، لوگوں کو وبا اور بھوک سے بچانا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو بلا تعطل ویکسین فراہم کی جائے،،وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close