تازہ ترین

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا،،، آغا سراج درانی کی گرفتاری سپریم کورٹ کےباہر سے عمل میں لائی گئی،،،

آغا سراج درانی سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست کے حوالے سے پیش ہوئے تھے،،، پی پی رہنما کی گرفتاری عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونےکے بعد عمل میں آئی،،، آغا سراج درانی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت میں کافی دیر موجود رہے،،، نیب اہلکاروں نے عدالت سے باہر آنے پر آغا سراج درانی کو گرفتار کیا

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب نے سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ کےٹوئنٹی ون نیوز کےمطابق نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ آغا سراج درانی سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست کے حوالے سے پیش ہوئے تھے۔ تاہم عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔آغا سراج درانی اپنی درخواست مسترد ہونےکے بعد کافی دیر تک سپریم کورٹ کے اندر ہی موجود رہے اورباہر نہیں نکلے، جب کہ نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کر نے کیلئے سپریم کورٹ کے باہر موجود رہی، تاہم جیسے ہی وہ عدالت سے باہر آئے انہیں نیب کے اہلکاروں نے فوری گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close