تازہ ترین

جماعت اسلامی نے کراچی سرکلر ریلوے کے آغاز کو کراچی والوں سے بھونڈا مذاق قرار دے دیا

 

جماعت اسلامی نے کراچی سرکلر ریلوے کے آغاز کو کراچی والوں سے بھونڈا مذاق قرار دے دیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کے اس بھونڈے مذاق میں سندھ حکومت بھی برابر کی شریک ہے۔  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کے منصوبے پر کام کا آغاز انیس سو باٹھ میں ہوا جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز انیس سو انہتر میں ہوا تھا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ شیخ رشید اور عمران خان نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا ہے، جھوٹ کی بنیاد پر لوگوں کو دھوکا دیا جارہا ہے، شہریوں کو اس دھوکے کی ذمہ دار سندھ حکومت بھی ہے، ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے شہری اکتالیس فیصد انکم ٹیکس دیتے ہیں انہیں یہ لالی پاپ نہیں بلکہ پورا ماس ٹرانزٹ نظام چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close