تازہ ترین

اسلام آباد کی شاہرا دستور میدان جنگ بن گئی

سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج

اسلام آباد کی شاہرا دستور میدان جنگ بن گئی، ،،، سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج

اسلام آباد کی شاہرا دستور میدان جنگ بن گئی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس نے کریک ڈاؤن کر دیا، متعدد ملازمین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا پولیس نے سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے پکڑ دھکڑ شروع کر دی، دھرنے کے سات قائدین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ بھی شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کو سیکرٹریٹ کےگیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔ مظاہرین نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی گاڑی روک لی ، اس سے قبل پولیس نے رات گئے سرکاری ملازمین کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مزدور رہنماؤں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ، چیٸرمین اظہار عباسی، سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری کو گزشتہ رات سرکاری گھر سے حراست میں لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close