تازہ ترین

عمران کا نظریہ مکاری، جھوٹ اور فریب تھا ،ناصر حسین شاہ

زرداری صاحب پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران سیاست میں زہر گھول رہےہیں ،وزیربلدیات سندھ

 عمران کا نظریہ مکاری، جھوٹ اور فریب تھا ،ناصر حسین شاہ

زرداری صاحب پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران سیاست میں زہر گھول رہےہیں ،وزیربلدیات سندھ

 وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کہتےہیںپی ٹی آئی کو جس رفتار سے اقتدار میں لایا گیا تھا اب اسی رفتار سے ان کی بساط لپیٹی جا رہی ہے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا ملکی صورتحال پر اپنےاہم بیان میں کہناہےتحریک انصاف سے تحریک والے جو لائے گئے تھے اور انصاف والے دونوں اب الگ الگ ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کی جو ایک کروڑ بیس لاکھ میں ثاقب نثار نے کسی کو ٹکٹ لے کر دی تھی اب وہ ڈی ویلیو ہو گئی ،دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں جس میں زندگی کھیل کود میں گزارنے والا کوئی بڈھا کسی اور کے کندھے پر چڑھ کر انقلاب لایا ہو ،انہوں نےکہاکہ انقلابی بننے کے لیئے نظریہ ہوتا ہے جس کی خاطر عظیم رہنماؤں نے زندگیاں جیلوں میں گزار دیں ، عمران کا نظریہ مکاری، جھوٹ اور فریب تھا جس کو یہ حقیقی آزادی کا نام دیا گیا جس کا انقلاب سے کوئی تعلق نہیں ،زرداری صاحب پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران سیاست میں زہر گھول رہےہیں ، اس کے خطرناک نتائج ہونگے ، ان خطرناک نتائج نے جو تفریق پیدا کی ہے اس کو ٹھیک کرنے کے لیئے اب ملی نغموں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ، اب حکومت کو نہ صرف معیشت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے بلکہ معاشرے کو ذہنی پسماندگی سے بھی نکالنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close