تازہ ترین

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارجڈ پارکنگز کو ایک سال کیلئے نیلام کرنے کا فیصلہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارجڈ پارکنگز کو ایک سال کیلئے نیلام کرنے کا فیصلہ ,نیلامی 8 فروری کو ہوگی، نوٹیفیکیشن

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں اپنی ستر چارجڈ پارکنگز کو ایک سال کیلئے نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیلامی آٹھ فروری کو ہوگی،نیلام کیے گئے مقامات میں کے ایم سی کی جانب سے مقرر کی گئی پارکنگ فیس لی جائے گی۔گاڑی، رکشہ اور ہائی روف سے تیس روپے،موٹر سائیکل سے دس روپے ، ہائی ایس، کوچز سے ستر روپے، بسوں اور ٹرکوں سےایک سو روپے پارکنگ فیس لی جائے گی، حیدری مارکیٹ موٹر سائیکل اتوار بازار میں داخلے کیلئے تیس روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close