تازہ ترین

پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی،شوکت ترین

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف روپے کی قدر میں کمی وجہ سے نہیں ہوئی اور تین چار ماہ میں پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے چوہدری سرور کے بیان پر کہا کہ چوہدری سرور کو اکنامسٹ نہیں کہہ سکتے، آئی ایم ایف کی اسٹمپ لگ جائے تو دیگر بینک آپ کو قرضہ دینے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف روپے کی قدر میں کمی وجہ سے نہیں ہوئی او تین چار ماہ میں پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو عمران خان سعودیہ، چین، امارات اور قطرگئے، عمران خان نے کہا تھا کبھی کسی سے نہیں مانگوں گا لیکن مانگا کیونکہ قرض دینے کے لیے 28 ارب ڈالر لانا تھا، قرضے دینے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ کراچی میں میرا ووٹ رجسٹرڈ ہی نہیں تھا، میرا ووٹ پہلے لاہورمیں رجسٹرڈ تھا اور اب مردان میں رجسٹرڈ ہے، میرا شناختی کارڈ مردان سے ہے، یہاں سے سینیٹر منتخب ہوا تو پہلے کی طرح کے پی کے لیے کام کروں گا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواسے سینٹ الیکشن اس لیے لڑرہا ہوں کہ یہاں میرا سسرال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close