کراچی میں ریلوے پولیس کی بڑی کامیابی،42ایکڑ زمین واگزار کرالی
کراچی میں ریلوے پولیس کی بڑی کامیابی، جمعہ گوٹھ میں نجی ٹیکسٹائل کمپنی کے زیر استعمال ریلوے کی زمین پر بنایا گیا گودام واگزار کرالیا۔ ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں واقع گودام ریلوے اراضی پر قائم اور نجی ٹیکسٹائل کمپنی کے زیر استعمال تھا، جسے گزشتہ روز کارروائی کےدوران واگزار کرالیا گیا، ترجمان کے مطابق بیالیس ایکٹر زمین پر گزشتہ پچیس سالوں سے نجی ٹیکسٹائل کا گودام قائم تھا، زمین کی مالیت اربوں روپے ہے، ماضی میں زمین واگزار نہ کرانے پر کئی افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا تھا، گزشتہ دس دنوں کےدوران کراچی ریلوے کی یہ تیسری اہم کامیابی ہے۔