تازہ ترین

ماسکو:کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ،62افراد ہلاک

ماسکو:کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ،62افراد ہلاک
3حملہ آوروں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکا کیا
ماسکو:دھماکے سے کنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی
آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا
ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردی گئیں

روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باسٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تین حملہ آوروں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکا کیا۔ دھماکے سے کنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی، دھماکے کے باعث کنسرٹ ہال کی چھت گرنے سے لوگ دب گئے۔ مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق دہشتگردی کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close