تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات ،افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاعبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کےوفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات پائیدارامن اوراستحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، امید ہے افغان اسٹیک ہولڈرزانٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردارادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم نے پرامن افغانستان اور سیاسی حل کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور مذاکرات کو خراب کرنے والوں سے خبردار رہنے پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام فریقین تشدد میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں، افغانستان میں امن و استحکام خطے میں معاشی بہتری لائے گا، افغانستان میں امن سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close