تازہ ترین

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آئی ٹی کے شعبے میں مذید بہتری لائی جائےگی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آئی ٹی کے شعبے میں مذید بہتری لائی جائےگی، .وفاقی وزیر ائی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف شہروں کی ترقی کے تاثر کو غلط ثابت کردیا ۔دیہی علاقوں سے منصوبوں کا اغاز کیا ہے ۔ گورنر ہاوس کراچی میں گھوٹکی کشمور سکھر اور خیرپور فائبر اپٹک کیبل منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم سہولیات کی فراہمی سے مذید بہتری لائینگے سافٹ وئیر کی ایکسپورٹ کو 100بلین تک لیکر جائینگے

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ڈیجیٹل بنائینگے یہ تاثر غلط ہے ہم شہری علاقوں کو ترجیحی دیتے ہیں ہم نے شروعات دیہی علاقوں سے کی کراچی میں سات ایکڑ اراضی پر ائی ٹی پارک تعمیر کرینگے پارلیمنٹ کی تمام دستاویزات کو ڈیجٹلائیٹ کیا جائیگا گرین منصوبے سمیت کسی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی

منصوبے پر دستخط وزارت آئی ٹی کے سندھ یونیورسل سروس فنڈ اور پی ٹی سی ایل کے درمیان ہوئےدو الگ الگ منصوبوں پر تقریبا 3ارب روپے لاگت آئے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close