پی آئی اے طیارہ حادثہ سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت
سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی آئی طیارہ حادثہ سے متعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے ڈائریکٹر سیفٹی منیجمنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی آئی طیارہ حادثہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس رپورٹ میں اہم چیزیں شامل نہیں کی گئی سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کرائی کے اے ٹی آر طیارہ ٹیکنیکل خرابی باعث حادثے کا شکار بنا ، طیارہ حادثہ کیس کی مکمل رپورٹ ہےہم نے مکمل رپورٹ ویب سائٹ پر بھی رکھ دی ہےجہاز کی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا ، جس پر عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے رپورٹ تو پڑھ لیں، اس کے بعد جواب دیں سول ایوی ایشن کا کام تحقیقات کر کے وجہ معلوم کرنا ہے،یہ کس کی ذمہ داری ہے،عدالت نے ڈائریکٹر سیفٹی منیجمنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔