تازہ ترین

کراچی،شیرشاہ پراچہ چوک میں دھما کہ،10 افرادجاں بحق، بینک ، متعدد گاڑیاں تباہ

کراچی کے علاقہ شیر شاہ پراچہ چوک میں دھماکے کے نتیجہ میں 10افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے نتیجہ میں نجی بینک کی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے نتیجہ میں متعدد گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا تاہم بم ڈسپوزل حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا دھماکہ گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا یا بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک تیرہ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close