تازہ ترین

کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیاں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5دہشت گرد گرفتار کرلیے

 کراچی شہر میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مختلف کاروائیوں میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد مزید تفتیش کی جا رہی ہے،،  کراچی میں پولیس کی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کاررائیاں جاری ہیں۔ قیوم آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، ایک آوان بم اور تین پستول برآمد ہوئے، پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن ونگ نے ایک کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتارکیا،،، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،ملزمان بلال اور صدیق ملا کی گرفتاری گذشتہ رات عمل میں آئی، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے پی کے اور بلوچستان کے رہائشی ہیں ،،،ملزمان کیمیکل پاکستان اور افغانستان میں موجود ساتھیوں کو فراہم کرتے تھے جبکہ ملزمان کسٹم اور اینٹی نارکوٹکس فورس سمیت دیگر اداروں کو بھی مطلوب ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close