تازہ ترین

ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 3مارچ کو ہوں گے

سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری،،،، ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 3مارچ کو ہوں گے،،،

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر میں سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر انتخابات تین مارچ کو ہوں گے الیکشن کمشین کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی بارہ تا تیرہ فروری جمع کرائے جا سکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست چودہ فروری کو جاری ہوگی۔امیدواروں کی سکرونٹی پندرہ تا سولہ فروری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں سترہ تا اٹھارہ فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست اکیس فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی بائیس فروری تک واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، تین مارچ کو سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر انتخابات ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close