برطانیہ نے کورونا ویکسین کی وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دے دی
برطانیہ نے کورونا ویکسین کی وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دے دی، برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دی ہے۔ برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا سے پچانوے فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے، اور اس کی ویکسی نیشن کا پروگرام آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا، برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق آئندہ ہفتے سے شروع کی جانے والی ویکسی نیشن میں سب سے پہلے ترجیحی گروپوں کو ویکسین دی جائے گی،برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ دس ملین کے قریب ویکسینز جلد دستیاب ہونی چاہئیں، اور ملک میں ویکسین کی پہلی خوراک آنے والے دنوں میں پہنچ رہی ہے،برطانوی سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں ویکسین کی دستیابی آئندہ ہفتے یقینی بنائی جائے گی