سانحہ مچھ کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال
کراچی بار کونسل کی جانب سے سانحہ مچھ واقعے کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جا رہا ہےوکلاء کی جانب سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ ہڑتال کے باعث اہم کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی بار ، ہائیکورٹ بار اور بار ایسوسی ایشن میں عدالتی معاملات ٹھپ دکھائی دیئے وکلاء برادری عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی ، جیلوں سے قیدیوں کو بھی پیش نہیں کیا گیا جس کےباعث اہم کیسز کی سماعت بھی نہ ہو سکی، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی اور جنرل سیکریٹری عامر وڑائچ کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ پر وکلاء برادری کو شدید دکھ ہےکراچی بار کونسل مچھ سانحے کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، مچھ واقعے کے خلاف کراچی بار نے آج ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگےاس واقعے پر جوڈیشل انکوائری کی جائےواقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے