تازہ ترین

آرمی چیف کاخواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کاخواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین , یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں سربراہ پاک فوج نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیـغام میں کہا کہ خواتین قابل عزت ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پا کستانی خواتین عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close