تازہ ترین

ساڑھے 3سال میں کراچی ترقی دیکھےگا،رہنماپیپلز پارٹی

ساڑھے 3سال میں کراچی ترقی دیکھےگا،رہنماپیپلز پارٹی
عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،میئرکراچی
تفریق اور تنقید کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، مرتضیٰ وہاب

رہنماپیپلز پارٹی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے ساڑھے تین سال میں کراچی ترقی دیکھےگا، پیپلزپارٹی عوام کے لیے ہے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفریق اور تنقید کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، ترقی یافتہ پڑوسی ممالک کا حال سب نے بارش میں دیکھا ہے، حالیہ بارشوں میں کے ایم سی کی صلاحیت کا معلوم ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ یہی ہےکہ بلدیہ عظمیٰ کو کسی اور کی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا، سندھ حکومت کی مدد کے ساتھ مختلف منصوبوں پرکام کر رہے ہیں، انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ملیر ایکسپریس وے بنا رہے ہیں، کورنگی کازوے فلائی اوور پر کام کر رہےہیں، بولٹن مارکیٹ میں ہمارے پاس پارکنگ موجود ہے، کرایہ بھی عدالت میں جمع ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر عدالتوں سے کہوں گا کہ کے ایم سی کے معاملات پر رہنمائی فرمائیں، کے ایم سی سٹی کونسل کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے، ماضی میں سٹی کونسل فیصلہ کرتی تھی تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا۔ آج کوئی کام کروائیں تو اسٹے آرڈر آجاتا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے آمدنی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، جب تک آمدنی کو بہتر نہ کرلیں کام نہیں ہوسکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close