تازہ ترین

منشیات فروشوں کے خلاف چاکیواڑہ پولیس کا کریک ڈاون

چاکیواڑہ پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، لیاری کے مختلف علاقوں سے منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کرکے قبضے سے منشیات اور دیگر سامان قبضے میں لےلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی شہلا قریشی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، پولیس کے مطابق آدم خان روڈ پر کارروائی کےدوران ملزم غلام محمد عرف ماگا سے چار سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی، ادھر ڈاکس میں پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرگ سپلائی میں ملوث ملزمان محمد عرفان اور وقاص کو گرفتار کرکے قبضے سے ڈھائی سوگرام چرس قبضے میں لےلی، جبکہ کلا کوٹ پولیس نے بھی منشیات مین ملوث گینگ کے دوکارکنان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزما ن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آٓغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close