تازہ ترین

قائد آباد اور کورنگی پولیس کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا،پولیس

جرائم پیشہ عناصرکےخلاف پولیس کی کارروائیاں جاری، قائدآباد پولیس کی شیرپاو کالونی میں کارروائی سنگین جرائم میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، کورنگی ابراہیم حیدری سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق قائدآباد پولیس نے شیرپاوکالونی میں کارروائی کےدوران سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان پیشہ ورمجرم اور متعد بار جیل جاچکےہیںِ دوسری جانب کورنگی ابراہیم حیدری میں پولیس نے دوران گشت اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close